سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی، فی تولہ سونا 3 ہزار 500 روپے سستا ہوگیا

image

ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، فی تولہ سونا 3 ہزار 500 روپے سستا ہونے کے بعد 3 لاکھ 76 ہزار 336 روپے کا ہوگیا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت 3 ہزار ایک روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 22 ہزار 647 روپے مقرر ہوئی ہے، جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونا 2 ہزار 751 روپے کمی سے 2 لاکھ 95 ہزار 770 روپے کا ہوگیا۔

دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت میں 108 روپے کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 ہزار 600 روپے ہوگئی۔ عالمی مارکیٹ میں بھی سونا 35 ڈالر کمی سے 3 ہزار 538 ڈالر جبکہ چاندی 1.08 ڈالر کمی سے 41.22 ڈالر فی اونس پر آگئی۔

22 قیراط، 21 قیراط اور 18 قیراط کے نرخ کیا ہیں؟

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US