سابق صوبائی وزیر اور سینئر سیاستدان نوابزادہ محسن علی خان انتقال کرگئے

image

سابق صوبائی وزیر اور سینئر سیاستدان نوابزادہ محسن علی خان انتقال کرگئے، ان کے انتقال کی خبر سے سیاسی حلقوں میں افسوس کی لہر دوڑ گئی۔

نوابزادہ محسن علی خان مسلم لیگ (ن) کے جلسے کی انتخابی مہم کے سلسلے میں اپنے آبائی ضلع کرک میں موجود تھے۔ وہ سابق وزیر داخلہ اور سینئر سیاستدان اسلم خان خٹک کے داماد تھے۔

مرحوم اپنے سیاسی کیریئر کے دوران چار مرتبہ رکن اسمبلی منتخب ہوئے جبکہ دو مرتبہ صوبائی وزیر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں۔

نوابزادہ محسن علی خان پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر بھی رہ چکے تھے۔ انہوں نے اپنے سیاسی سفر کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی میں بھی خدمات انجام دیں، بعد ازاں مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US