زیرِ سمندر انٹرنیٹ کیبل کی مرمت 6 دسمبر تک مکمل ہونے کی توقع

image

پاکستان میں بین الاقوامی انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کے معاملے پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، زیرِ سمندر بین الاقوامی انٹرنیٹ کیبل کی مرمت کا کام 6 دسمبر تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔

انٹرنیٹ فراہم کرنے والی کمپنی کے مطابق کیبل کی خرابی دور ہونے تک صارفین کو بالخصوص مصروف اوقات میں انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ زیادہ انٹرنیٹ استعمال کرنے والے صارفین کو ویب سائٹس کھولنے، مواد ڈاؤن لوڈ کرنے اور دیگر آن لائن سرگرمیوں میں مشکلات پیش آنے کا امکان ہے۔

اس سے قبل پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے بتایا تھا کہ پاکستان کے ساحل سے تقریباً 11 کلومیٹر دور ایس ڈبلیو وی بین الاقوامی زیرِ سمندر کیبل سسٹم میں خرابی پیدا ہوئی ہے، جس کے باعث ملک میں بین الاقوامی انٹرنیٹ رابطے متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا۔

متعلقہ حکام کے مطابق کیبل کی مرمت مکمل ہونے کے بعد انٹرنیٹ سروس میں بہتری آنے کی توقع ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US