کراچی میں مبینہ طور پر بیٹے کے ہاتھوں 70 سالہ باپ کا لرزہ خیز قتل، سر لے کر فرار

image

نارتھ کراچی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں بیٹے نے مبینہ طور پر اپنے 70 سالہ والد کو قتل کرکے سر دھڑ سے الگ کردیا اور سر لے کر فرار ہوگیا۔

پولیس حکام کے مطابق نارتھ کراچی سیکٹر 5 ایم میں واقع ایک گھر سے 70 سالہ نصیر احمد ولد خدا بخش شخص کی سر کٹی لاش برآمد ہوئی۔ ابتدائی تحقیقات میں مقتول کے بیٹے کو قتل میں ملوث قرار دیا گیا ہے، جو مبینہ طور پر اپنے والد کا سر ساتھ لے کر فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق اہلخانہ نے بتایا ہے کہ ملزم کا ذہنی توازن درست نہیں۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلیے۔

پولیس نے مقتول کے سر کی تلاش شروع کردی ہے جبکہ فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے بھی کوششیں جاری ہیں۔ واقعے کے تمام پہلوؤں سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق آج صبح نارتھ کراچی 4K چورنگی میزان بینک کے قریب کچرا کنڈی سے ایک شخص کا کٹا ہوا سر برآمد ہوا جسے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US