نئے صوبوں کی باتیں سمجھ سے بالاتر، پیپلز پارٹی کسی ریفرنڈم سے خوفزدہ نہیں، ناصر حسین شاہ

image

حیدرآباد میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے سندھ کے وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سندھ کی وحدت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا اور یہ صوبہ ایک ہی رہے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے کہ کاروباری حلقے نئے صوبوں کا معاملہ کہاں سے لے آئے ہیں۔

اپنی گفتگو میں صوبوں کی تقسیم کے حوالے سے مزید اظہار خیال کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ نے واضح کیا کہ ان کی جماعت کسی ریفرنڈم سے خوفزدہ نہیں ہے، تاہم اگر پاکستان پیپلز پارٹی کو نظر انداز کر کے اس قسم کا کوئی ریفرنڈم کرانے کی کوشش کی گئی تو وہ سندھ کے عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ سندھ ناقابل تقسیم ہے اور کاروباری حضرات کی جانب سے اٹھائی جانے والی نئے صوبوں کی باتیں بے بنیاد ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US