مسلم لیگ (ن) کے رہنما طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے آئینی کردار اور وفاق سے روابط کو متنازع بنانے سے گریز کیا جائے۔
اپنے بیان میں طارق فضل چوہدری نے کہا کہ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا وفاقی حکومت کے ساتھ ورکنگ ریلیشن شپ قائم رکھنا آئینی اور انتظامی ضرورت ہے۔ وفاقی حکومت خیبر پختونخوا کے گورنر کو بااختیار بنا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ آرڈیننس گورنر خیبر پختونخوا کو مزید اختیارات دینے کے حکومتی عزم کا واضح ثبوت ہیں۔ گورنر راج اور ایمرجنسی نافذ کرنے کا فیصلہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کا مشترکہ فیصلہ تھا۔
طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک ایمرجنسی نافذ رہے گی۔