پیٹرولیم لیوی کی مد میں عوام سے 9 ماہ میں 1126 ارب روپے وصول

image

وفاقی حکومت نے رواں سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران پیٹرولیم لیوی کی مد میں عوام سے ایک ہزار 126 ارب 34 کروڑ روپے وصول کرلیے۔

رپورٹ کے مطابق جنوری سے ستمبر 2026 کے دوران پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی کی وصولیاں 1100 ارب روپے سے تجاوز کرگئیں جبکہ اسی عرصے میں کلائمیٹ سپورٹ لیوی کی مد میں بھی تقریباً 47 ارب روپے وصول کیے گئے۔

یوں حکومت نے 9 ماہ میں پیٹرولیم لیوی اور کلائمیٹ سپورٹ لیوی کی مد میں مجموعی طور پر 1173 ارب روپے سے زائد وصول کیے، جس سے عوام پر اضافی مالی بوجھ پڑا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US