سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیرِ اطلاعات شرجیل میمن نے دوٹوک مؤقف اپناتے ہوئے کہا ہے کہ نئے صوبوں کے قیام سے متعلق کوئی بھی فیصلہ سڑکوں پر احتجاج یا ٹی وی ٹاک شوز کی بحث سے نہیں بلکہ پارلیمنٹ کے فورم پر طے پائے گا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ سندھ اسمبلی اب تک دس مرتبہ صوبے کی تقسیم کے خلاف قراردادیں منظور کرکے اس تجویز کو مسترد کرچکی ہے۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر منتخب ایوان کی قراردادوں کو کوئی اہمیت نہیں دی جاتی تو پھر اسمبلی میں بیٹھنے کا کیا جواز باقی رہ جاتا ہے۔
اس موقع پر شرجیل میمن نے مسلم لیگ (ن) سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ نئے صوبوں کے معاملے پر اپنی پالیسی واضح کرے۔