ڈی جی آئی ایس پی آر نے دورہ سندھ کے دوران سندھ یونیورسٹی، مہران یونیورسٹی، لیاقت یونیورسٹی اور شہید اللہ بخش یونیورسٹی کے طلبہ و اساتذہ سے خصوصی ملاقات کی، جس میں قومی یکجہتی، ملکی سلامتی اور دشمن کے پروپیگنڈے سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
خصوصی نشست میں طلبہ اور اساتذہ نے ملکی سلامتی، قومی شعور، سوشل میڈیا پر جاری پروپیگنڈے اور دفاع وطن میں پاک فوج کے کردار سے متعلق مختلف سوالات کیے، جن کے ڈی جی آئی ایس پی آر نے تفصیلی اور مدلل جوابات دیے۔
ملاقات کے دوران سوشل میڈیا کے ذریعے پھیلائے جانے والے منفی پروپیگنڈے کے تدارک، نوجوانوں میں قومی شعور اجاگر کرنے اور ملکی دفاع و سلامتی کے حوالے سے پاک فوج کے کردار پر بھی گفتگو ہوئی۔
نشست میں شریک طلبہ نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کے ساتھ ملاقات سے انہیں سوشل میڈیا پروپیگنڈے کو سمجھنے، قومی یکجہتی و شعور کے فروغ اور ملکی دفاع میں پاک فوج کے کردار کے حوالے سے اہم آگاہی حاصل ہوئی۔