کراچی میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بڑا حکم، تمام غیر قانونی فلورز گرانے کا فیصلہ

image

ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) عابد سلیم قریشی نے شہر بھر میں عمارتوں کے تمام غیر قانونی فلورز منہدم کرنے کا حکم دے دیا۔

نئے تعینات ڈی جی ایس بی سی اے نے ایڈیشنل ڈی جی فرحان قیصر کے ہمراہ ایڈمن سوسائٹی میں منہدم ہونے والی عمارت کا دورہ کیا اور جاری ریسکیو و بحالی آپریشن کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر انہیں حادثے کی وجوہات پر بریفنگ دی گئی۔ عابد سلیم قریشی نے واقعے کی مکمل تحقیقات اور غفلت کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم بھی دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کی جائے تاکہ مستقبل میں ایسے افسوسناک حادثات کی روک تھام ممکن بنائی جاسکے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US