میٹرک بورڈ کراچی کےناظم امتحانات نعمان احسن کے مطابق ایسے تمام امیدوار جو سالانہ امتحان برائے 2014درجہ نہم و دہم (سائنس و جنرل گرو پ ریگولر و پرائیویٹ )میں شرکت کے خواہشمند ہیں اور اپنے امتحانی فارم نامکمل جمع کروائے تھے او ر بار بار انتباہ کے باوجود اعتراضات کو دور نہیں کروایا ہے ان کو آخری مرتبہ تاکید کی جاتی ہے کہ وہ فوری طور پر اپنے اعتراضات 21؍مارچ2014 تک بورڈ کے متعلقہ سیکشن سے رابطہ کرکے دور کروالیں ورنہ ان کو 2؍ اپریل 2014سے شروع ہونے والے میٹرک کے امتحانات میں شرکت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔