نویں اور دسویں جماعت کے ایڈمٹ کارڈز کی تقسیم کا شیڈول جاری

image

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات نعمان احسن کے مطابق اسٹرینگ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق نویں ۔دسویں سائنس و جنرل گروپ ریگولر و پرائیویٹ امیدواروں کے سالانہ امتحانات کا آغاز2 اپریل سے ہوگا ناظم امتحانات نے بتایا کہ بورڈ سے الحاق شدہ تمام اسکولوں کے نویں۔دسویں کے طلباء و طالبات کے ایڈمٹ کارڈ تیار ہوچکے ہیں اور بورڈ کے کانفرنس ہال سے صبح 9سے شام5 بجے تک اس شیڈول کے مطابق 25مارچ نیوکراچی، نارتھ ناظم آباد،گلبرگ،لیاقت آباد،26مارچ جمشید ٹاون، گلشن اقبال،شاہ فیصل کالونی،27مارچ ملیر، بن قاسم،لانڈھی، کورنگی،28مارچ صدر، لیاری،کیماڑی اور 29مارچ بلدیہ، سائٹ،اورنگی، گڈاپ کو جاری ہوں گے۔الحاق شدہ سکینڈری اسکولوں کے سربراہان سے گذارش ہے کہ و ہ اپنے مجاز نمائندوں کو اتھارٹی لیٹر جو بوائز اور گرلز کے لیے علیحدہ علیحدہ ہوں اور قومی شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی کے ہمراہ بھیجیں۔پرائیویٹ امیدواروں کے ایڈمٹ کارڈ ان کے فراہم کردہ رہائشی پتوں پر روانہ کردئیے گئے ہیں۔ اگر 27 مارچ تک ان کو ایڈمٹ کارڈ نہ ملیں تو وہ ڈپلی کیٹ ایڈمٹ کارڈ کے حصول کے لیے فیس جمع کروانے کی رسید کے ہمراہ بورڈ کے متعلقہ سیکشن /کاونٹرسے رجوع کریں۔شعبہ امتحانات کے تمام سیکشن تعطیل کے باوجود 29 مارچ کو کھلیں گے۔امتحانی مٹیریل امتحانی مراکز کو27 مارچ سے جاری کئے جائیں گے۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.