میٹرک کےامتحانات میں نقل روکنے کیلئے مراکز کے اطراف دفعہ 144 نافذ ہوگی

image

کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا ہے کہ بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کراچی کے تحت 12 اپریل تک منعقد ہونے والے میٹرک کے سالا نہ امتحانا ت جس میں 3لاکھ 47 ہزار سے زائد امیدوار حصہ لے رہے ہیں ان کیلئے قائم 295 امتحانی مراکز پر نقل کی روک تھا م ،بیرونی عنا صر کی مداخلت روکنے اور فوٹو اسٹیٹ مشینوں کے استعمال نہ کرنے کے سلسلے میں امتحانی مراکز کے 200 گز کے اطراف دفعہ 144 نا فذ کی جا ئیگی ان خیالا ت کا اظہا ر انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی خصوصی ہدایت پر میٹرک کے امیدواروں کو امتحانات کے دوران پر سکون اور پر امن ما حول کی فراہمی کے سلسلے میں منعقد ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میں کنٹرولر امتحانا ت میٹرک بو رڈ کراچی نعما ن احسن ،ایڈیشنل کمشنر کراچی ون اسلم کھوسو۔ایڈیشنل کمشنرکراچی ٹو حاجی احمد۔ ڈپٹی کمشنر ملیر قاضی جا ن محمد،ڈپٹی کمشنر ویسٹ میر غلام قادر تالپور ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سائوتھ ،ایسٹ ،سینٹرل ،کو رنگی ،ایس ایس پی سیکورٹی سندھ پولیس اعجاز ہاشمی اور فوکل پرسن کے ای ایس سی شریک تھے۔ کمشنر کراچی نے کہا کہ امتحانی مراکز کے اندر اور 200 گز کے اطراف میں کسی بھی شخص سے اسلحہ برآمد ہونے پر اس کے خلا ف کراچی میں جا ری آپریشن کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جائیگا۔ جس کے تحت 10 سے 12 سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میٹرک کے امتحانا ت کے حوالے سے کراچی کے 7 ٹائونزکے 133 مراکز حساس ہیں جہا ں پر سیکورٹی کے غیر معمو لی اقدامات کئے جا ئینگے۔بو رڈ آف سیکنڈری ایجو کیشن کراچی کے کنٹرولر امتحا نا ت نعمان احسن نے اجلاس کو بتایا کہ کراچی بو رڈ کے تحت 12 اپریل سے شروع ہو نے والے سائنس اور جنرل گروپس کے میٹرک کے امتحانا ت میں صبح اور شام کی شفٹوں میں 3لاکھ 47 ہزار امیدوار شریک ہو نگے جن کیلئے 295 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں انہوں نے کہاکہ اس سال میٹرک کے امتحانات کیلئے خاص با ت یہ ہے کہ مختلف کا لجز میں بھی امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں جہاں بیرونی عنا صر کی مداخلت کے شدید خدشات ہیں۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.