جامعہ کراچی: سمسٹر امتحانات کی فیس جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

image

جامعہ کراچی کے مطابق نئے تعلیمی سال کے لئے سمسٹر اورسمسٹر امتحانی فیس جمع کرانے کی تاریخ میں بغیر لیٹ فیس کے دودن کی توسیع کردی گئی ہے۔ بی ایس ،آنرز ،بی بی اے ،بی پی اے برائے سمسٹر 3,5,7 ، ڈی فارم ، بی فارم،ایم فارم برائے سمسٹر3,5,7,9 جبکہ ایم ایس،ایم اے ،ایم ایس سی،ایم کام ،ایم بی اے اور ایم پی اے (سال آخر) کے لئے طلبہ اپنی سمسٹر اورسمسٹر امتحانی فیس یکم اپریل تک بغیر لیٹ فیس کے جمع کراسکتے ہیں۔تاریخ گزرنے کے بعد فیس مع 500/= روپے لیٹ فیس کے ساتھ02 اپریل تا08 اپریل2014 ء تک جمع کرائی جاسکتی ہیں۔طلبہ کو فیس جمع کرانے کے بعد وائوچر کی ایک کاپی اپنے متعلقہ شعبے میں جمع کرانا ہوگی۔طلبہ کی آسانی کے لئے فیس جمع کرانے کا شیڈول شعبہ جات کے لحاظ سے تشکیل دیا گیا ہے جس کے تحت طلبہ اپنے شعبہ سے متعلقہ تاریخ معلوم کرکے فیس جمع کراسکتے ہیں۔طلبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی سمسٹر اور سمسٹر امتحانی فیس کی تفصیلات متعلقہ شعبے سے حاصل کرکے بینک وائوچر پر کریں۔فیس وائوچرز متعلقہ شعبہ جات اور برسر آفس اولڈ ایڈمنسٹریشن بلاک سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ فیس جمع کرانے کے لئے UBL اور NBP جامعہ کراچی کیمپس برانچز میں خصوصی کائونٹر قائم کردیئے گئے ہیں۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.