اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2014ء کے آرٹس ریگولر گروپ کے عملی امتحانات بروز جمعہ 20 جون 2014ء سے شروع ہورہے ہیں، انہوں نے عملی امتحانات میں شرکت کے خواہشمند اور اہل طالب علموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ عملی امتحانات کا پروگرام اپنے کالجوں سے حاصل کرلیں۔