بلدیہ عظمیٰ کراچی کے زیر انتظام کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج میںایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس برائے تعلیمی سال 2014-15ء میں داخلے کے لئے امیداروں سے مقررہ فارمز پر درخواستیں طلب کرلی گئی ہیں داخلہ ٹیسٹ کے فارم کے ایم ڈی سی سے 27 اگست سے 9 ستمبر 2014 ء تک دستیاب ہوں گے اور فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 11 ستمبرء ہے، ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے لئے ایک ہی فارم پر درخواست جمع کرائی جاسکتی ہیں اس حوالے سے امیداروں کو مطلع کیا گیا ہے کہ درخواست فارم جمع کرانے سے قبل اوپن میرٹ اور سیلف فنانس کے لئے اہلیت کے معیار کے بارے میں توجہ سے مطالعہ کریںاور مطلوبہ معیار پر پورا اترنے کی صورت میں ہی فارم پر کریں امیداروں کا حتمی انتخاب میرٹ لسٹ کی بنیاد پر کے ایم ڈی سی کی داخلہ کمیٹی کے انٹرویو کے بعد ہوگا۔