ثانوی واعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ میر پورخاص نے بارہویں جماعت پری انجینئرنگ ، پری میڈیکل اور سائنس جنرل گروپ کے سالانہ نتائج کا اعلان کر دیا،امتحانات میں 17ہزار سے زیادہ طلبہ اور طالبات نے شرکت کی،بورڈ کے اعلامیہ کے مطابق پری انجینئرنگ میں گورنمنٹ بوائزہائر سیکنڈری اسکول ڈگری کے طالب علم دل ویر سنگھ ولد ماہاسنگھ نےپہلی گورنمنٹ ابن رشد گرلز کالج میرپورخاص کی طا لبہ فصیحہ رانی بنت محمدعمرنے دوسری اورسٹی گرامر ہائر سیکنڈری اسکول شہداد پور کے طالب علم خضر حسین ولدمحمد شعیب نے تیسری پوزیشن حاصل کی، پر ی میڈیکل گروپ میں گورنمنٹ کمپر ی ہینسو ہائرسیکنڈری اسکول میرپورخاص کےطالب علم نیل کانتھ ولدسریش چندرنےے پہلی گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول جھول کی طالبہ آمنہ خاتون بنت حضوربخش نے دوسری اور گورنمنٹ شاہ عبدالطیف کالج میرپورخاص کے طالب علم بھاویش ساگر ولددرگاداس نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔