بے نظیربھٹو شہید یونیورسٹی لیاری کےمطابق سمسٹر 2014 میں فیس جمع کروانے کی آخری تاریخ 15 ستمبر 2014 ہے۔ تمام طلبا وطالبات کو ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ مقررہ تاریخ کے اندر اپنی فیس جمع کروادیں۔ مقررہ تاریخ کے بعد فیس جمع کروانے والے طلبا وطالبات کو 20 روپے یومیہ اضافی فیس ادا کرنا ہوگی۔ تمام شعبہ جات کے سربراہوں کو بھی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ طالب علموں کو اس بارے میں آگاہ کردیں تاکہ مقررہ تاریخ تک فیس کی ادائیگی کو یقینی بنایاجاسکے۔