مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو میں داخلہ فارم جمع کرانے والے امیدواروں کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ نامکمل فارم بھرنے والے مطلوبہ معیار پر پورا نہیں اترتے اور آن لائن رجسٹریشن نہ کرانے والے یا رجسٹریشن صحیح طریقہ سے نہ کرنے والے امیدواروں کی لسٹیں مہران یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.muet.edu.pk پر جاری کی گئی ہیں۔ ڈائریکٹر ایڈمیشن کے مطابق امیدواروں کو چاہئے کہ وہ جلد از جلد ویب سائٹ پر موجود لسٹیں چیک کر کے اپنے مسئلہ کے بارے میں ویب سائٹ پر نشان دہی کی گئی وجوہات دیکھ کر ڈائریکٹر ایڈمیشن کی آفیس سے رابطہ کریں۔