وفاقی اردو یونیورسٹی میں بی اے، بی کام،ایم اے، بی او ایل ، ہومیو پیتھک اور مدارس(پرائیویٹ) کے رجسٹریشن فارم20اکتوبرک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔یہ فارم جامعہ اردو کے گلشن کیمپس ، نیشنل بینک یونیورسٹی برانچ ،عبدالحق کیمپس پرائیویٹ امتحانات کائونٹر ، انچارج جاوید خان اوراسلام آباد کیمپس میںحبیب بینک (بوتھ) برانچ سے حاصل اور جمع کرائے جاسکتے ہیں۔رجسٹریشن فیس3000 روپے جبکہ فارم کی قیمت200 روپے مقرر کی گئی ہے۔ایم اے کی سطح پر اسلامیات، تاریخ اسلام،اردو ،سیاسیات، معاشیات،بین الاقوامی تعلقات، تاریخ عام، سندھی ، عربی اور انگریزی کے مضامین کیلئے رجسٹریشن کرائی جاسکتی ہے۔