جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے اعلامیہ کے مطابق بی اے ،بی ایس سی ،ایل ایل ایم ،ایم بی بی ایس اور بی ڈیس کے ملتوی ہونے پرچوں کی نئی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا ہے جس کے مطابق بی اے سال دوئم کا 18ستمبر کو ملتوی ہونے والاپر چہ اب 22اکتوبر ،بی اے سال اول کا 19 ستمبر کو ملتوی ہونے والاپرچہ 23اکتوبر ،بی اے سال دوئم کا 20 ستمبر کو ملتوی ہونے والاپرچہ 24 اکتوبر، بی اے سال اول کا 22 ستمبر کو ملتوی ہونے والاپرچہ 25 اکتوبر،بی اے سال دوئم کا 23 ستمبر کو ملتوی ہونے والاپرچہ اب 27 اکتوبر 2014 ء کو منعقد ہوگا۔بی ایس سی سال اول کا 19 ستمبر کو ملتوی ہونے والاپرچہ 23 اکتوبر،بی ایس سی سال دوئم کا 20 ستمبر کو ملتوی ہونے والاپرچہ 24 اکتوبر،بی ایس سی سال اول کا 22 ستمبر کو ملتوی ہونے والاپرچہ 25 اکتوبر جبکہ بی ایس سی کا 23 ستمبر کو ملتوی ہونے والاپرچہ اب 27 اکتوبر 2014 ء کو منعقد ہوگا۔واضح رہے کہ امتحانی مرکز اور وقت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔