جامعہ کراچی کے اسٹوڈنٹس گائیڈنس کونسلینگ پلیسمنٹ اینڈ اوورسیز ایگزامینیشن بیورو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت کے اعلامیہ کے مطابق سی ایس ایس کی تیاری کے کورس میں داخلے کا آغاز پیر13اکتوبرسے ہو رہا ہے۔ داخلے کے خواہشمند طلبا وطالبات رجسٹریشن فارم 124اکتوبر تک بینک کائونٹرز واقع سلور جوبلی گیٹ سے 50روپے کے عوض حاصل وجمع کراسکتے ہیں۔سی ایس ایس کورس میں داخلے کے لئے بنیادی قابلیت کم ازکم سیکنڈ ڈویژن گریجویشن ہے۔واضح رہے کہ سی ایس ایس میں داخلے پہلے آئیے، پہلے پائیے کی بنیاد پرپر دیئے جائینگے۔