لیاقت میڈیکل یونیورسٹی جامشورو کے میڈیا کوآرڈینٹر ڈاکٹر سروپ بھاٹیہ کے مطابق لمس یونیورسٹی جامشورو میں ایم بی بی ایس کی ساڑھے تین سو سیٹوں اور بی ڈی ایس کی ایک سو سیٹوں کیلئے صوبہ سندھ کے 13اضلاع کے 5292طلبا و طالبات نے فارم جمع کرائیں ہیں جن کو ایڈمٹ سلپ جاری کی جارہی ہیں 5292طلبہ میں 1982طلبا اور 3310 طالبات شامل ہیں۔