تعلیمی اعلانات برائے /14/10/2014

image

انجمن محبان رسولؐ جامعہ کراچی کی صدر پروفیسر ڈاکٹر صادق علی خان کے مطابق مقابلہ کُل کراچی بین الجامعاتی وکُلیاتی، حسنِ قرأت، نعت و تقاریر کا فائنل منگل14 اکتوبر کو صبح 9بجے سماعت گاہ کلیہ فنون جامعہ کراچی میں منعقد ہوگا۔ صدارت شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر جبکہ مہمان خصوصی حاجی محمد حنیف طیب رکن سنڈیکیٹ جامعہ کراچی و بانی المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ ہونگے جبکہ مقررین میں پروفیسر ڈاکٹر مجید اللہ قادری اور ڈاکٹر صادق علی خان شامل ہیں۔ ٭ جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے مطابق بی کام ریگولر و پرائیویٹ کے ضمنی امتحانات برائے 2013ء 21؍اکتوبر سے13نومبر جامعہ کراچی کے مختلف شعبوں میں منعقد ہونگے۔ امتحانات دوپہر2 سے شام پانچ بجے منعقد ہونگے۔ ٭ جامعہ کراچی کے ایریا اسٹڈی سینٹر فار یورپ اور ہنس سیڈل فائونڈیشن اسلام آباد کے اشتراک سے دور روزہ بین الاقوامی کانفرنس بعنوان ’’ یورپ، جنوبی ایشیا اور مشرق وسطیٰ میں مذہبی ہم آہنگی کا مسئلہ‘‘15اور 16 اکتوبر کو صبح 10بجےمقامی ہوٹل کراچی میں منعقد ہوگی۔ کانفرنس سے ایریا اسٹڈی سینٹر برائے یورپ کی ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ شجاعت، کرسٹوف ڈبلیو ڈیوویرٹس، ریزیڈنٹ رپریزینٹیٹو ہنس سیڈل فائونڈیشن اسلام آباد اور ایگزیکیٹو ڈائریکٹر اقبال انٹرنیشنل انسٹیٹیوٹ فار ریسرچ اینڈ ڈائیلاگ انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آباد، پروفیسر ڈاکٹر ممتاز احمد کلیدی خطاب کرینگے۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts