مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو کی ایڈمیشن ٹیسٹ پاس کرنے والے امیدواروں کے انٹرویو 10 نومبر پیر تا 15نومبر تک لئے جائینگے۔ ڈائریکٹر ایڈمیشن کے مطابق 10 نومبر بروز پیر کو حیدر آباد‘ ٹنڈو محمد خان‘ دادو اور میرپور خاص‘ 11 نومبر منگل کو بدین‘ کراچی‘ کشمور‘ سانگھڑ‘ شکارپور‘ 12 نومبر بدھ ٹنڈو الہ یار‘ مٹیاری‘ لاڑکانہ‘ تھرپارکر‘ شہید بینظیر آباد‘ 13نومبرجمعرات جامشورو‘ جیکب آباد‘ سکھر‘ خیرپور میرس، ٹھٹھہ‘ 14 نومبر جمعہ نوشہروفیروز‘ عمرکوٹ‘ گھوٹکی‘ قمبر شہدادکوٹ جبکہ 15نومبر بروز ہفتہ مہران یونیورسٹی کے ملازمین کے بچے‘ ڈپلومہ ہولڈرز‘ سیلف فنانس اسکیم اور اسپیشل اسکیم کے امیدواروں سے مہران یونیورسٹی کی پرانی ایڈمنسٹریشن بلڈنگ میں امیدواروں سے انٹرویو لئے جائینگے جبکہ امیدواروں کو تاکید کی جاتی ہے کہ وہ اپنے ساتھ تمام اصلی سر ٹیفکیٹ لائیں۔