اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ گیارہویں جماعت سائنس پری انجینئرنگ اور سائنس جنرل گروپس کے سالانہ امتحانات برائے 2014ء کے اسکروٹنی فارم متعلقہ سیکشن سے ضروری تصدیق کے بعد بروز بدھ 12نومبر 2014ء سے بروز جمعرات 11دسمبر 2014ء تک انٹربورڈ میں واقع بینک برانچ میں جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ تاریخ گزرنے کے بعد اسکروٹنی فارم قابل قبول نہیں ہوں گے۔محمد عمران خان چشتی نے مزید بتایا کہ انٹرسال اول انجینئرنگ اور سائنس جنرل گروپس کی مارکس شیٹس کالجوں کو روانہ کردی گئی ہیں۔