اسلام آباد (نیٹ نیوز) سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے ) کے معاہدے کے تحت دوسال مدت ملازمت پوری کرنے والے ایم پی او ڈائریکٹوریٹ کے غلام قادر ہیلپر کو مستقل کر دیا گیا ،سی بی اے کمیٹی ایم پی او ڈائریکٹوریٹ کے چیئرمین ملک شفیق ،جنرل سیکرٹری اظہر خان تنولی ،مظہر حسین عباسی ،میر صداقت بٹ و دیگر عہدیداران نے مستقل ہونے والے ملازم کو لیٹر دیا ،اس موقع پر سی بی اے کمیٹی ایم پی او ڈائریکٹوریٹ کے چیئرمین ملک شفیق ،جنرل سیکرٹری اظہر خان تنولی ودیگر عہدیداران نے کہا کہ ہم نے ایم پی او ڈائریکٹوریٹ میں بلا تفریق مزدوروں کی خدمت کی ہے اور آج ہم نے دوسال مدت ملازمت پوری کرنے والے ملازم غلام قادر ولد حاجی صابر مرحوم سابقہ چیئرمین سی ڈی اے ایمپلائز فیڈریشن کے بیٹے سمیت ایم پی او ڈائریکٹوریٹ کے دوسال مدت ملازمت پوری کرنے والے تمام ملازمین کو مستقل کروادیا ہے ،انھوں نے کہا کہ سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے ) نے ایم پی او ڈائریکٹوریٹ میں ملازمین کے ریکارڈ کام کروائے ہیں جن میں ملازمین کی پروموشنز سمیت دیگر مطالبات شامل ہیں ،انھوں نے کہا کہ انشاء اﷲ مستقبل میں بھی اسی جوش و جذبے ،ایمانداری اورمحنت و لگن سے مزدوروں کی خدمت جاری رکھیں گے ،انھوں نے کہا کہ سی ڈی اے ملازمین با شعور ہو چکے ہیں اور وہ مزدور دشمن ٹولے کے اصل چہروں کو پہچان چکے ہیں انشاء اﷲ آئندہ ریفرنڈم میں بھی جیت سی ڈی اے مزدور یونین (چوہدری محمد یسیٰن گروپ ) کی ہو گی ۔