اردو سوشل میڈیا سمٹ کا باضابطہ اعلان

image
اردو سورس اور جامعہ کراچی نے ایک پرہجوم پریس کا نفرنس میں پہلے بین الاقوامی اردو سوشل میڈیا سمٹ کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ یہ سمٹ 8 مئی 2015 بر وز جمعہ جامعہ کراچی کے ایچ ای جے آڈیٹوریم میں منعقد ہوگی۔

 

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اردو سورس کے بانی عامر ملک نے کہا کہ اس سمٹ کا مقصد انٹرنیٹ پر اردو کے فروغ کے لئے جدوجہد کرنے والے تکنیکی اور غیرتکنیکی ماہرین کو ایک چھت کے نیچے جمع کرنا ، ایک دوسرے کے تجربے سے سیکھنا ، نئی راہیں تلاش کرنا اور مل جل آگے بڑھنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس پروگرام کی خاص بات بلاگرز و سوشل میڈیا ایوارڈز ہیں۔ یہ ایوارڈز بلاگنگ اور سوشل میڈیا کے میدان میں مثبت تبدیلی کے لیے سرگرم افراد اور اداروں کو دیئے جائیں گے جس کا مقصد ان کی محنت کو سراہنا اور حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

 

اس موقع پر جامعہ کراچی کی نمائندگی شعبہ ابلاغ عامہ کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر محمود غزنوی اور کیوجا کے سربراہ عمیر انصاری نے کی۔ ڈاکٹر محمود غزنوی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ قومی زبان کے فروغ لئے ہونے والی تدریسی و غیر تدریسی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی اور سرپرستی جامعہ کراچی کی ایک احسن روایت رہی ہے اور ہم نے اسی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اردو سوشل میڈیا سمٹ کے شاندار پروجیکٹ کو اردو سورس کے ساتھ مشترکہ طور پر منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کیوجا کے سربراہ عمیر انصاری نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سمٹ میں ذہین نوجوانوں کو ان کی منفرد اور اچھوتے خیالات سامنے لائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ اس سمٹ میں ای کامرس اور آن لائن مارکیٹنگ ، روایتی میڈیا و نیو میڈیا کی جنگ اور سیاسی و سماجی اصلاحات پر دلچسپ مکالمے ہونگے۔اس موقع پر اردو بلاگر شعیب صفدر، اسد اسلم اور کاشف نصیر بھی موجود تھے۔

مزید تفصیلات اور رجسٹریشن فارم اس ربط پر دستیاب ہیں:

http://urdusms.urdusource.com

About the Author:

تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts