کراچی سے راولپنڈی جانے والی گرین لائن ایکسپریس (نائٹ کوچ) کا وقت تبدیل

image
اِتحادعوام اہلِسُنت پاکستان کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ اسد احمدمجددی محمدسمعیداعظم کیماڑی ٹاؤن کے سماجی رہنما و انجینئر لاجبرخان اور ماڈل ٹاؤن کے سماجی رہنما حاجی نورافسرخان وشاہد اقبال سمیت دیگر نے 10مئی سے کراچی تا راولپنڈی نئی ٹرین سروس گرین لائن ایکسپریس (نائٹ کوچ) کے شروع کئے جانے والے اعلان و اقدام کا زبردست الفاظ میں خیرمقدم کرتے ہوئے وفاقی وزیرریلوے سعدرفیق سے اظہارتشکرکیا ہے دریں اثناء اِن رہنماؤں نے اپنے ایک بیان و پیغا م میں وفاقی وزیرریلوے سعدرفیق سے پُرزورمطالبہ کیا ہے کہ کراچی سے گرین لائن ایکسپریس کا وقت جو رات 9:30بجے سے مختص کیا گیاہے اِسے فی الفورتبدیل کیاجائے اور کراچی سے راولپنڈی روانگی کا وہی وقت متعین کیا جائے جوراولپنڈی سے دن 1:30کاوقت کراچی روانگی کے لئے رکھاگیاہے۔


About the Author:

تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts