سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے) کا ہنگامی اجلاس

image

اسلام آباد(نیٹ نیوز)سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے ) نے آج مورخہ 28مئی 2015بروز جمعرات بوقت صبح دس بجے فائر بریگیڈ ہال میں ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے ،اجلاس میں سی بی اے اور رابطہ کمیٹیز کے نمائندوں سمیت تمام مرکزی عہدیداران شریک ہونگے ،اجلاس میں سی ڈی اے محنت کشوں کو بلدیاتی انتخابات کے نتیجے میں محکمے کی تقسیم کو رکوانے اورمحنت کشوں کی مراعات کو قانونی تحفظ دلوانے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے ) کی طرف سے دائر رٹ پٹیشن اور اس حوالے سے اب تک کی کاروائی اور آئندہ کے لائحہ عمل سے آگاہ کیا جائے گا اور مستقبل کی منصوبہ بندی کرنے کے لیے ورکروں سے مشاورت کی جائے گی ،سی ڈی اے کی تقسیم و مراعات کا تعلق صرف سی ڈی اے محنت کشوں تک محدود نہیں بلکہ سی ڈی اے افسران بھی اس تبدیلی سے متاثر ہونگے ،اجلاس میں محنت کشوں کو اس بات سے بھی آگاہ کیا جائے گا کہ مزدور یونین اس سلسلے میں اب تک کیا اقدامات کر چکی ہے اور محنت کشوں کے خدشات و تحفظات اور بے چینی جو دن بدن بڑھتی جا رہی ہے اس سے آگاہ کرنے کے لیے اب تک کن سیاسی رہنماؤں سے ملاقات کر چکی ہے اور اپنا موقف بیان کر چکی ہے اور آئندہ حکمران جماعت سے تعلق رکھنے والی کن شخصیات سے ملاقات کر کے ان کو بھی اپنے ملازمین کے تحفظات اور خدشات سے آگاہ کرنا چاہتی ہے کیونکہ سی ڈی اے مزدور یونین مسلسل تین دفعہ محنت کشوں سے ووٹ کے ذریعے مینڈیٹ لے کر منتخب ہوئی اور وہی سی بی اے محنت کشوں کی واحد نمائندہ تنظیم ہے لہذا اس کے کاندھے پر بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے ملازمین میں روز بروز بڑھنے والی بے چینی و پریشانی کو حل کرنے کے لیے اس مسئلے کا جلد ادراک کرے کیونکہ سی ڈی اے کا محنت کش صرف اور صرف سی ڈی اے مزدور یونین کی طرف اپنی نظریں جمائے ہوئے ہے جبکہ سی ڈی اے مزدور یونین اپنا دو ٹوک موقف پہلے دن سے پیش کر چکی ہے کہ بلدیاتی انتخابات ضرور ہونے چائیں لیکن اس کی آڑ میں محکمے اور محنت کشوں کی تقسیم منظور نہیں ،ہمارے محنت کشوں کی مراعات کو قانونی تحفظ فراہم کیا جائے اورملازمین اور ان کے بچوں کے مستقبل کو غیر محفوظ ہونے سے بچایا جائے ،مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یسیٰن نے اجلاس کے حوالے سے تمام عہدیداران و نمائندگان کو خصوصی ہدایات جاری کی ہیں ۔


About the Author:

تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts