انٹر بورڈ بلوچستان کے امتحانی نتائج میں بے ضابطگیوں پر خط لکھنا کنٹرولر کو مہنگا پڑگیا

image

بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (بی بی آئی ایس ای) کوئٹہ میں امتحانی نتائج کی تیاری میں سنگین بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔

کنٹرولر امتحانات عابدہ کاکڑ نے چیئرمین بورڈ کو باضابطہ خط لکھ کر الزام عائد کیا ہے کہ نتائج کی تیاری میں ان کے دفتر کو مکمل طور پر نظر انداز کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر چیئرمین کے دفتر سے کروائی جا رہی ہے۔

کنٹرولر نے واضح کیا ہے کہ نتائج کی تیاری، ڈیٹا تک رسائی اور فیصلہ سازی میں کنٹرولر کے دفتر کو نہ صرف مکمل طور پر باہر رکھا گیا بلکہ آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے عملے کو دھمکیاں بھی دی گئیں کہ اگر انہوں نے کنٹرولر سے کوئی معلومات شیئر کیں تو انہیں برطرف کر دیا جائے گا۔

کنٹرولر کا کہنا ہے کہ وہ نتائج کی تیاری یا ان کی توثیق کے ذمہ دار نہیں اور موجودہ عمل نہ صرف شفافیت سے محروم ہے بلکہ بورڈ کے قواعد کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ چیئرمین نے ٹیلیفونک گفتگو میں خود کو نتائج سے غیر متعلق قرار دیامگر اس کے باوجود تمام کارروائی ان کے دفتر سے ہو رہی ہے، کنٹرولر امتحانات نے فوری طور پر نتائج کی تیاری کا عمل اپنے دفتر کو منتقل کرنے اور بورڈ کے قواعد کے مطابق شفافیت اور قانونی حیثیت بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

دوسری جانب کنٹرولربلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن عابدہ کاکڑ کے خط لکھنے پر چیئرمین بلوچستان بورڈ نے انہیں عہدے ہٹادیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

سابقہ کنٹرولر عابدہ کاکڑ نے عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد "ہماری ویب" کو بتایا کہ وہ کسی بھی انکوائری کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں۔


About the Author:

تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts