اسلام آباد( نیٹ نیوز)یونین کونسل 45جی سیون تھری تھری ،جی سیون تھری فور سے محمد علی المعروف علی بھائی نے آزاد حیثیت سے اپنے پینل کے ہمراہ بطور چیئرمین الیکشن لڑنے کا اعلان اہلیان محلہ کے متفقہ فیصلے کے بعد انکی موجودگی میں کیا ،اس موقع پر اہلسنت والجماعت کے رہنماء مولانا ابوالفضل عبدالغنی نقشبندی،قاری امیر حسین ،جی سیون میلاد کمیٹی ،مسجد کمیٹی ،جی سیون ویلفیئر سوسائیٹی ،مسلم لیگ (ن) ،جماعت اسلامی ،پاکستان پیپلز پارٹی کے عہدیداران وکارکنوں سمیت اقلیتی برادری اور یوسی 45-کی عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی ،دعائیہ تقریب میں مسلم لیگ(ن) کے حنیف شاہ ،شفیق شاہ ،حاجی عتیق ،چوہدری سلطان گجر،حاجی سرور ،جماعت اسلامی کے رہنماء چوہدری رفیق ،محمود گیلانی ،پیپلز پارٹی کے چوہدری ناصر گجر،عامر دکھی ،جی سیون ویلفیئر سوسائیٹی کے بانی خضر حیات گوندل ،راجہ خرم شہزاد ،شوکت محمود خان ،قادریہ مارکیٹ کے صدر شوکت میوں ،سماجی رہنماء تقی جوادی ،آصف خان ،ہاشم گجر،محمد طاہر ،شیخ عامر ،نعیم عطاری ،فرمان بلتی ،عبدالقادر عطاری اور اقلیتی برادری کے رہنماء اسٹیفن ،سنی اور ان کے دیگر ساتھیوں نے بلدیاتی انتخابات میں علی بھائی کی حمایت کا اعلان کیا ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیدوار برائے چیئرمین یو۔سی 45-علی بھائی نے کہا کہ تمام مذہبی اور سیاسی پارٹیوں اور اقلیت کے نمائندوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ لوگوں نے مجھ جیسے غریب محنت کش پر جس طرح اعتماد کا اظہار کیا ہے میں اہلیان یوسی 45-کو یقین دلاتا ہوں کہ میں ہمیشہ آپکے اعتماد پر پورا اتروں گا اور تمام لوگوں کو متحد رکھ کر انکے ساتھ چلوں گا، تقریب کے آخر میں اہلسنت والجماعت کے رہنماء مولانا ابوالفضل عبدالغنی نقشبندی نے دعائے خیر کرائی،