لاہور (ویب ڈیسک ) معروف ماڈل واداکارہ متیرا کا کہنا ہے
کہ کامیاب ازدواجی زندگی گزارنے کیلئے بے شمار قربانیاں دینی پڑتی ہیں اور
شوبز کے ساتھ شوہر اور اولاد کیلئے بھی مناسب وقت نکالنا پڑتا ہے ،ماڈلنگ
آسان کام نہیں ،کامیابی کیلئے لگن کاہونا ضروری ہے کیونکہ کوئی بھی کا م
آسان نہیں ہوتا اگر انسان میں جذبہ ہوتو وہ ہر کام سیکھ سکتا ہے ۔ایک
انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ میں نے ماڈلنگ میں جتنا بھی نام کمایا ہے
اپنی محنت اورلگن کا نتیجہ ہے۔ ذاتی طور پر سفارشی لوگوں کوپسند نہیں کرتی
کیونکہ سفارش ایک مرتبہ کام آتی ہے ہربار نہیں ۔انہوں نے کہاکہ میں خوش
قسمت ہوں کہ ماڈلنگ ، ٹی وی اور گلوکاری تینوں شعبوں میں کامیابی سے اپنا
کام جاری رکھے ہوئے ہوں ۔ متیرا نے کہاکہ شوبز کے ساتھ شوہر اور اولاد
کیلئے بھی مناسب وقت نکالنا پڑتا ہے کامیاب ازدواجی زندگی گزارنے کیلئے بے
شمار قربانیاں دینی پڑتی ہیں ۔