کراچی…… ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے سال 2016کے سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ
پارٹ ون (جماعت نہم) سائنس گروپ ریگولر کی مارکس شیٹس جاری کرنے کا اعلان
کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین میٹرک بورڈ ڈاکٹر سعید الدین نے تمام
الحاق شدہ تعلیمی اداروں کے سربراہان سے کہا ہے کہ وہ متعلقہ تاریخوں کو
اتھارٹی لیٹر کے ساتھ بورڈ آفس میں پہلی منزل بلاک B کانفرنس ہال سے صبح
9:30 بجے سے شام 5:00بجے کے دوران مارکس شیٹس حاصل کر سکتے ہیں ۔ شیڈول کے
مطابق 22نومبر کو نیو کراچی، نارتھ ناظم آباد، گلبرگ، لیاقت آباد، 23نومبر
کو جمشید ٹاؤن، گلشن اقبال، شاہ فیصل کالونی، 24نومبرکو ملیر، بن قاسم،
لانڈھی، کورنگی اور 25 نومبر کو صدر، لیاری، کیماڑی، بلدیہ ٹاؤن، سائٹ،
اورنگی ٹاؤن، گڈاپ مارکس شیٹس حاصل کر سکیں گے ۔ بعد ازاں جماعت نہم سائنس
ریگولر کے طلباء و طالبات 22 نومبر سے 23دسمبر 2016تک اپنے اسکروٹنی فارم
متعلقہ بورڈ کی برانچوں نیشنل بینک، حبیب بینک، یو بی ایل، عسکری بینک بورڈ
کی برانچوں سے حاصل کر کے وہیں جمع کروا سکتے ہیں۔