انٹر کے ضمنی امتحانات کا آغاز 23 نومبر سے

image

کراچی ۔ اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات محمد عمران خان

چشتی نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ کے ضمنی امتحانات برائے 2016ء کا آغازکل

بروز بدھ23نومبر سے ہورہا ہے۔ تفصیلات بتاتے ہوئے محمد عمران خان چشتی نے

کہا کہ اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت ضمنی امتحانات 23نومبر سے شروع ہو

کر 10 دسمبر 2016ء تک جاری رہیں گے جس کے تحت تمام گروپس سائنس پری

انجینئرنگ، پری میڈیکل، سائنس جنرل، آرٹس ریگولر، آرٹس پرائیویٹ، کامرس

ریگولر، کامرس پرائیویٹ اور ہوم اکنامکس کے پرچے دوپہر دو سے شام پانچ بجے

تک لیے جائیں گے۔ان امتحانات میں تمام گروپس میں 37 ہزار سے زائد امیدوار

حصہ لے رہے جس کے لئے شہربھر کے تعلیمی اداروں میں مجموعی طور پر 70

امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں جس میں چالیس طلبہ کیلئے جبکہ 30 طالبات کیلئے

بنائے گئے ہیں۔ محمد عمران خان چشتی نے بتایا کہ امتحانات کے پرامن اور

بلاتعطل انعقاد کیلئے متعلقہ محکموں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو

خطوط لکھ دیئے گئے ہیں جبکہ بجلی کی بغیر کسی تعطل کی فراہمی کیلئے کے

الیکٹرک کو بھی خط لکھ دیا گیا ہے تاکہ طلباء پرسکون انداز میں امتحان دے

سکیں۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.