انٹرمیڈیٹ کے انرولمنٹ فارم جمع کروانے کی تاریخوں کا اعلان

image
کراچی (نیٹ نیوز) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے میٹرک کے ضمنی امتحانات 2016ء میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کیلئے انٹرمیڈیٹ کے انرولمنٹ فارم جمع کروانے کی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات بتاتے ہوئے محمد عمران خان چشتی نے کہا کہ انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2017ء میں حصہ لینے کے خواہشمند تمام گروپس کے ایسے امیدوار جنہوں نے میٹرک کے ضمنی امتحانات 2016ء میں کامیابی حاصل کی ہے اپنے انرولمنٹ فارمز 1500 روپے فیس کے ساتھ بروز پیر23جنوری 2017ء سے 6فروری 2017ء تک اپنے کالجوں میں جمع کرواسکتے ہیں جبکہ کالجوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تمام انرولمنٹ فارمز پے آرڈر کے ساتھ 8 فروری اور 9فروری 2017ء کو متعلقہ سیکشن سے ضروری تصدیق کے بعد بورڈ آفس کے اکاؤنٹس سیکشن میں جمع کروادیں۔
 


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.