اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ حصہ اول و دوم کے ضمنی امتحانات برائے 2017ء کے ہوم اکنامکس گروپس کے عملی امتحانات 4جنوری 2018ء سے شروع ہورہے ہیں جو 10جنوری 2018ء تک جاری رہیں گے،
بورڈ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن نمبر BIE/HOME ECONOMICS/59/2017 میں
تمام طالبات کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ عملی امتحانات سے متعلق ضروری معلومات کیلئے
اپنے کالجوں سے رابطہ کریں۔