اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ حصہ اول آرٹس ریگولر اور آرٹس پرائیویٹ گروپس کے سالانہ امتحانات برائے 2017ء کی مارک شیٹس تیار ہوگئی ہیں۔
بورڈ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن نمبر BIE/EG/03/2018 کے مطابق آرٹس ریگولر گروپ کے
طلباء کی مارک شیٹس تیار ہوگئی ہیں ، کالجز کے نمائندے اتھارٹی لیٹر کے ساتھ بروز
بدھ 10جنوری 2018ء سے بورڈ کے متعلقہ سیکشن سے مارک شیٹس حاصل کرسکتے ہیں جبکہ آرٹس
پرائیویٹ کے طلباء کی مارک شیٹس ان کی جانب سے دیئے گئے پتوں پر روانہ کردی گئی ہیں۔