امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے پشاور یونیورسٹی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات کے طالبعلموں کے ایک گروپ کو پاک-امریکہ تعلقات اور فروغ امن میں سفارتکاری کے کردار کے موضوع پر ایک جاندار مباحثے کی میزبانی کی ۔ طالبعلموں کے ساتھ گفتگو کرتےہوئےسفیر ہیل نےبین الاقوامی تعلقات کی تعلیم حاصل کرنے کے بارے میں ذاتی تجربے اور پیشہ ورانہ زندگی پر اس کے اثرات کے بارے میں اظہار خیال کیا۔ ۔ ان کا کہاب تھا کہ سفارتکار ی انتہائی مشکل مسائل کا حل نکالتی ہے اور پاکستان کی آئندہ نسل کے رہنماؤں میں ، جن کی آپ نمائندگی کرتے ہیں، علاقائی امن اور استحکام لانے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔
طالبعلموں کے ساتھ سفیر ہیل کی ملاقات آدھے دن کے پروگرام کا حصہ تھی۔ امریکی
افسران نے بھی طالبعلموں کو سفارتخانے کے کام کے بارے میں آگہی دی اور امریکہ میں
پاکستانی طالب علموں کے لیے موجود حصول تعلیم اور تبادلہ پروگراموں کے بارے میں
تفصیلات بتائیں۔ ۔ انہوں نے امریکی سفارتکاروں کے ساتھ ظہرانے میں شرکت کی اور
سفارتخانے میں آویزاں کچھ پاکستانی فن پارے دیکھے۔ طالبعلموں نے امریکی سفارتخانہ
کے ماحول کی بھی تعریف کی۔ بھی
اس موقع پر پشاور یونیورسٹی کی شعبہ بین الاقوامی تعلقات (انٹرنیشنل ریلیشنز ) کے
چیئرمین سید حسین شہید سہروردی نے کہا کہ یہ میرے طلبہ کے لیے کسی سفیر سے بات چیت
اور پاکستان کے امریکہ کے ساتھ تعلقات کے بارے میں گہرا ادراک حاصل کرنے کا منفرد
موقعہ تھا ۔ امریکی سفارتکاروں کے سامنے اپنا نقطہ نظر بیان کرنے کا موقع ملنا
امریکہ کے ساتھ موجود ہمارے موبتط تعلیمی تعاون کی عکاسی کرتا ہے۔