اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ حصہ اول، حصہ دوم اور حصہ اول و دوم باہم کے سالانہ امتحانات برائے 2018ء کے سائنس پری انجینئرنگ، پری میڈیکل اور سائنس جنرل گروپس کے عملی امتحانات 25مئی 2018ء سے شروع ہورہے ہیں-
طلباء و طالبات عملی امتحانات کا شیڈول اپنے کالجوں سے حاصل کرسکتے ہیں۔