انٹر کے طالب علم نے انعامی رقم دیامربھاشا مہمند ڈیم فنڈ میں جمع کرا دی

image
کراچی۔ انٹر کے امتحانات میں کامیاب طالب علم نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے ملنے والی انعامی رقم سپریم کورٹ دیامربھاشا مہمندڈیم فنڈ میں جمع کرادی۔

تفصیلات کے مطابق انٹر سال 2017ء کے امتحانات میں اے ون گریڈ حاصل کرنے والے آدمجی گورنمنٹ سائنس کالج کے طالب علم عثمان جاوید ولد جاوید اختر نے قومی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی آکر وزیراعلیٰ سندھ جناب سید مراد علی شاہ کی جانب سے دی گئی انعامی رقم 25 ہزار روپے کا چیک سپریم کورٹ دیامربھاشا مہمند ڈیم فنڈ میں جمع کروانے کی درخواست کی جسے چیئرمین اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ نے سراہتے ہوئے اس سلسلے میں فوری اقدامات کی ہدایت کی۔ یاد رہے وزیرعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے سندھ کے تمام تعلیمی بورڈز کے پوزیشن ہولڈرز اور اے ون گریڈ حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو خصوصی انعامی رقم دی گئی تھی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی پروفیسر انعام احمد کا کہنا تھا کہ میں عثمان جاوید کے قومی خدمت کے جذبے پر بہت خوشی محسوس کررہا ہوں، ایسے ہونہار طالب علم اس ملک کے روشن مستقبل کی دلیل ہیں۔طالب علم عثمان جاوید کا کہنا تھا کہ پانی کی قلت نہ صرف قومی بلکہ ایک عالمی مسئلہ بنتا جارہا ہے، پاکستان میں پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت انتہائی کم ہوچکی ہے، ہمیں آئندہ اگر پانی کی کمی سے بچنا ہے تو فوری طور پر ملک میں ڈیم تعمیر کرنا ہوں گے، چیف جسٹس آف پاکستان نے اس معاملہ کی سنگینی کو محسوس کرتے ہوئے فوری طور پر دیامربھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کا حکم دیتے ہوئے فنڈ قائم کیا ہے، اس حوالے سے اپنی قومی ذمہ داری محسوس کرتے ہوئے میں اپنی انعامی رقم اس فنڈ میں جمع کرانا چاہتا ہوں۔
 


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.