انٹرمیڈیٹ سال دوم آرٹس پرائیویٹ کے نتائج کا اعلان

image
اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ سال دوم آرٹس پرائیویٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2018ء کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ نتائج ہماری ویب پر بھی دیکھے جاسکتے ہیں-

چیئرمین انٹربورڈ پروفیسر انعام احمد نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ آرٹس پرائیویٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2018ء میں تینوں پوزیشنیں طالبات نے حاصل کیں، ان امتحانات میں تابشہ وسیم بنت مرزا وسیم بیگ رول نمبر 451385 نے 1100میں سے 878 نمبرز اے ون گریڈ لے کر پہلی پوزیشن، سارہ خان ظفر بنت محمد ظفر خان رول نمبر 450478 نے 845نمبرز اے گریڈ لے کر دوسری پوزیشن جبکہ خانیدہ ارشد بنت ارشد علی رول نمبر 450488 نے 843نمبرز اے گریڈ لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ناظم امتحانات عظیم احمد نے نتائج کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ آرٹس پرائیویٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2018ء میں 11032 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی جبکہ10351امیدوارامتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے 3752 امیدوار کامیاب قرار پائے اس طرح کامیابی کا تناسب 36.25 فیصد رہا۔کامیاب ہونے والے طلباء میں سے ایک امیدوار اے ون گریڈ، 48 اے گریڈ، 515 بی گریڈ، 1441 سی گریڈ، 1580 ڈی گریڈ اور 167 ای گریڈ میں کامیاب قرار پائے۔
 


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.