میٹرک بورڈ کے تحت ہفتہ طلبہ کا آغاز

image
کراچی ……ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت ہونے والے ہفتہ طلبہ کا آغاز پیر 10دسمبر2018 سے بورڈ کے کانفرنس ہال بلاکB پہلی منزل میں شروع ہو رہا ہے،ان مقابلوں کا افتتاح ثانوی تعلیمی بورڈ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین اپنے کلیدی خطبے سے کریں گے۔

 ڈائریکٹر ریسرچ حور مظہر کے مطابق یہ تمام مقابلہ جات صبح10بجے سے شروع ہوں گے۔ پہلا مقابلہ پیر10دسمبر کو حسنِ قرأت سے ہو گا،دوسرا مقابلہ11دسمبر کو نعت خوانی، تیسرا مقابلہ12دسمبر کو اردو تقاریر ،چوتھا مقابلہ 13دسمبر کو ملی نغمے جبکہ آخری مقابلہ 14دسمبر کو انگریزی تقاریرپر مشتمل ہو گا۔ بورڈ سے الحاق تمام سرکاری اور نجی اسکولوں کے سربراہان کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ وہ صرف نویں اور دسویں جماعت کے طلبہ کی نامزدگی کیلئے فارم بورڈ کے ریسرچ سیکشن میں15نومبرتک جمع کرا دیں ۔واضح رہے کہ بورڈ نے مقابلوں کا شیڈول اور فارم کوتمام اسکولوں کو بھیج دیئے ہیں جن اسکولوں کوابھی تک ہفتہ طلبہ کا پروگرام شیڈول موصول نہیں ہوا ہے وہ بورڈ آفس کے ریسرچ سیکشن سے رجوع کریں، فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 15نومبر ہے ۔
 


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.