اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ حصہ اول سائنس جنرل اور ہوم اکنامکس گروپس کے سالانہ امتحانات برائے 2018ء کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔
اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے چیئرمین انعام احمد نتائج کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا
کہ سائنس جنرل گروپ کے امتحانات میں 3485طلباء رجسٹرڈ ہوئے جبکہ 3429نے امتحانات
میں شرکت کی جس میں سے 1191 طلباء نے تمام چھ پرچوں، 779 نے پانچ پرچوں، 853 نے چار
پرچوں، 343 نے تین پرچوں، 145 نے دو پرچوں جبکہ 86نے ایک پرچے میں کامیابی حاصل کی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ہوم اکنامکس گروپ کے امتحانات میں 269طلباء نے رجسٹریشن
حاصل کی جبکہ 257امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے 149 امیدوار تمام سات
پرچوں، 24چھ پرچوں، 25 پانچ پرچوں، 13 چار پرچوں، 11 تین پرچوں، 11دو پرچوں میں
جبکہ 19امیدوار ایک پرچے میں کامیاب قرار پائے۔