سمیع ابراہیم کو تھپڑ اس لیے مارا کیونکہ وہ۔۔۔۔ فواد چوہدری نے اصل کہانی قوم کے سامنے رکھ دی

فیصل آباد(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ’را‘ کا ایجنٹ‘ کہنے پر اینکر پرسن سے گتھم گتھا ۰ صحافیوں کے حق میں آواز اٹھانے کی وجہ سے ان کے خلاف مہم چلائی جا رہی ہے۔انہوں نے اپنے خلاف مہم چلانے کا الزام لگایاہے۔فواد چوہدری نے گزشتہ روزسائنس فاؤنڈیشن سے روانہ ہوتے ہوئے کہا ہے کہ وہ صحافیوں کا بے حد احترام کرتے ہیں اور کسی بھی صحافی کے ساتھ زیادتی کا سوچ بھی نہیں سکتے ہیں، فیصل آباد میں جو کچھ ہوا یہ ایک شخص کے ذاتی عناد کی وجہ سے ہوا ہے ۔ علاوہ ازیں سمیع ابراہیم کی طرف سے فواد چوہدری کے خلاف تھانہ منصور آباد میں دی گئی درخواست پر تاحال مقدمہ درج نہیں ہو سکا ہے۔ پولیس کا موقف ہے کہ اس حوالے سے افسران بالا کی ہدایات کی روشنی میں قانونی کارروائی کی جائے گی۔ وزیر اعظم عمران خان نے واقعہ کا نوٹس لیا ہے، ہفتے کو بنی گالہ کے ایک اجلاس میں وزیر اعظم نے اس واقعہ پر اظہار افسوس کیا اور کہا کہ مسائل میں اضافہ نہ کیا جائے وزیر اعظم نے اس حوالے سے متعلقہ وزراء سے معلومات حاصل کیں، فواد چوہدری نے وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے کو 2 اداروں میں تصادم سمجھنے کے بجائے اسے 2 اشخاص کے درمیان تنازع تصور کرنا چاہئے۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.