پی سی بی نے ویمن کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ کی مد میں اضافہ کردیا

پی سی بی نے ویمن کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ کی مد میں اضافہ کردیالاہور: (25 جون 2019) پی سی بی نے ویمن کرکٹرزکے سینٹرل کنٹریکٹ کی مدت 6 ماہ سے بڑھا کرایک سال کردی ۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے ویمن کرکٹرزکے ڈیلی الاؤنس میں بھی اضافہ کردیا ۔ ویمن کرکٹرزکوپانچ گھنٹے سے زیادہ کے بین الاقوامی سفرپربزنس کلاس ملے گی۔

ڈومیسٹک میچزمیں ویمنزکرکٹرز کیلئے میچ فیس بھی متعارف کرادی گئی جس کے مطابق ڈومیسٹک میچزکھیلنے والی تمام خواتین کرکٹرزکو 10 ہزارروپے میچ فیس ملے گی جبکہ اے کٹیگری میں شامل ندا ڈار اورثناء میرکی تنخواہ میں 20 فیصد اضافہ کردیا گیا۔

اسی طرح بی کٹیگری میں شامل کھلاڑیوں کی تنخواہوں میں 18.5 فیصد اور سی کٹیگری میں 18 فیصد اضافہ کردیا گیا ۔ ویمن کرکٹرزکے ڈیلی الاؤنس میں 100 فیصد اضافہ کردیا گیا ۔ ویمن کرکٹرزکوغیرملکی دوروں پرملنے والے ڈیلی الاؤنس میں 50 فیصد اضافہ ہوگیا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.