ٹرمپ کی عمران خان کو مسئلہ کشمیر میں ثالثی کی پیشکش

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان کو ون آن ون ملاقات میں مسئلہ کشمیر میں ثالثی کی پیشکش کر دی۔ وزیراعظم عمران خان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے لیے وائٹ ہاوس پہنچے جہاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عمران خان کا شاندار استقبال کیا۔ ون آن ون ملاقات کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان کو مسئلہ کشمیر میں ثالثی کی پیشکش کر دی۔اس موقع پر امریکی صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں ہماری بہت مدد کر رہاہے،پاکستان افغانستان میں لاکھوں جانیں بچانےکاسبب بنےگا،پاکستان افغان امن عمل آگے بڑھانے میں اہم کرداراداکررہاہے، ہم چاہیں تو یہ جنگ ایک ہفتے میں جیت سکتے ہیں،ہم کافی وقت ساتھ گزاریں گے، پاکستان کی صورت حال پر بات ہو گی،اگر معاملات حل ہو جائیں تو پاکستان کے لیے امداد بحال کی جا سکتی ہے،اگرمیں مدد کر سکاتومسئلہ کشمیرپرثالث کا کردار ادا کرنا پسند کروں  گا، مسئلہ کشمیرپردونوں رہنمابڑاکرداراداکرسکتےہیں، بھارتی وزیراعظم نریندرمودی بھی کشمیر پر مدد مانگ چکے ہیں ۔امریکی صدرٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان اورپاکستانی قوم کی تعریف  بھی کی۔ ڈونلڈٹرمپ کا کہنا تھا کہ دورہ پاکستان کی دعوت دی گئی توضرورجاؤں گا۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ امید ہے افغانستان میں طالبان امن کے لیے بات چیت کریں گے، ہم کوشش کریں گے طالبان افغان حکومت سے مذاکرات کریں۔ٹرمپ نے مزید کہا کہ پاکستان ایک عظیم ملک ہے، عمران خان پاکستان کےانتہائی مقبول وزیراعظم ہیں،پاکستان کےساتھ افغانستان سےفوجی انخلاپرکام جاری ہے، افغانستان سےاپنی فوج کی تعدادکم کررہےہیں، پاکستان کیساتھ مل کرافغانستان سےانخلاکاحل ڈھونڈرہےہیں، افغانستان میں پولیس مین کاکرداراداکرنانہیں چاہتے، امیدہےہم افغان امن عمل میں کسی نتیجےپرپہنچ جائیں گے، عمران خان سےفوجی معاملات، انسداد دہشتگردی اورتجارت پربات ہوگی۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ  افغان مسئلےکاکوئی فوجی حل نہیں،افغانستان کےمسئلےکاحل امن مذاکرات سےہوگا۔جس پر ڈونلنڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ  افغان معاملےپرعمران خان کی بات سےاتفاق کرتاہوں، افغان معاملےپرپاکستان کےپاس وہ پاورہےجوکسی دوسرےملک کےپاس نہیں، پاکستان کےعوام بہت مضبوط ہیں،امریکااچھےتعلقات چاہتاہے۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ  امریکی صدرکےساتھ خوشگوارماحول میں بات ہوئی، وزیراعظم کاعہدہ سنبھالنےکےبعدامریکی صدرسےملاقات کاخواہشمندتھا، دہشت گردی کےخلاف ہم نےمشترکہ جنگ لڑی ہے، نائن الیون کےبعدپاکستان اورامریکادہشتگردی کےخلاف پارٹنررہے، پاکستان کیلئےامریکاانتہائی اہمیت کاحامل ہے، برصغیرمیں امن کیلئےامریکی صدرسےکردارکی درخواست کریں گے، پاکستان نےافغان جنگ میں صف اول ملک کاکرداراداکیا، پاکستان نےدہشتگردی کیخلاف جنگ میں 70 ہزارجانوں کانذرانہ دیا، افغان جنگ سےلاکھوں لوگ متاثرہوچکےہیں، ہم افغان امن معاہدےکےقریب پہنچ چکےہیں، پہلےدن سےافغانستان میں فوجی آپریشن کامخالف تھا۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.