وزیراعظم کی زیرصدارت پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا۔ وزیراعظم عمران خان نےپاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس آج طلب کر رکھا ہے جس میں  وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور وزیراعلیٰ کے پی کے محمود خان بھی شریک ہوں گے۔اجلاس  میں سابق وزیراعظم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے اور علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کا معاملہ زیربحث آئے گا۔ اس کے علاوہ اجلاس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال پر بھی بات چیت ہو گی۔اجلاس میں جے یو آئی(ف) کے آزادی مارچ اور دھرنے کے پلان بی کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔ 

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.