اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ حصہ اول سائنس پری انجینئرنگ گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2019ء کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔
اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے چیئرمین پروفیسر انعام احمد نے نتائج کی
تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سائنس پری انجینئرنگ گروپ کے امتحانات میں 29369
امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کر کے 28951 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے
10005 تمام چھ پرچوں میں، 3634 پانچ پرچوں میں، 3479 چار پرچوں میں، 4464 نے تین
پرچوں میں، 3632 نے دو پرچوں میں جبکہ 2447 نے ایک پرچے میں کامیابی حاصل کی۔نتائج
ہماری ویب سائٹ پر بھی اپ لوڈ کردیئے گئے ہیں۔