سرفراز احمد نے کس نامور کھلاڑی کو بڑا چیلنج دے دیا؟ سب حیران رہ گئے
پی ایس ایل کے پانچویں ایڈیشن کے لیے تمام ٹیموں نے اپنے کھلاڑیوں کا انتخاب کر لیا اور پی سی بی کی جانب سے شیڈول کا باقاعدہ اعلان بھی کیا جا چکا ہے۔
۔ نا صرف عوام بلکہ خود کھلاڑی بھی کافی پر جوش نظر آرہے ہیں۔ حال ہی میں سماجی
رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر قومی ٹیم کے نوجوان آل راؤنڈر شاداب خان کی ایک ویڈیو
سامنے آئی جس میں وہ بابر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ بوبی بھائی آپ جو
مرضی کہہ لیں، آپ کو میں نے چھکا تو نہیں مارنے دینا، باقی اسلام آباد یونائیٹڈ کے
لڑکے تیار ہیں، آپ بتا دیں کہ کب اور کدھر کھیلنا ہے جبکہ کراچی کنگز کے بابراعظم
نے بھی مزاحیہ انداز میں حسن علی کا تیار رہنے کی تلقین کردی۔
اسی طرح پی ایس ایل کی دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے کپتان سرفراز احمد کا ایک
ویڈیو بیان جاری ہوا۔ ویڈیو میں سرفراز احمد شاداب خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہہ رہے
ہیں ’شیڈی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بھی تیار ہے، وٹو بھائی اور عمر اکمل نئے بلے لے کر آ
رہے ہیں، ذرا دھیان سے، فل تیاری ہے بھائی۔
خیال رہے کہ پی ایس ایل کا میلہ 20 فروری سے کراچی میں ہونے والے افتتاحی میچ سے
شروع ہوگا۔